مولانا مسعود الرحمن عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت، دوملزمان گرفتارکرلئے،تفتیش جاری

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ مولانا مسعود الرحمن عثمانی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے وقوعہ میں ملوث دوملزمان گرفتارکرلئے گئے تفتیش جاری ہے پولیس نے 700 سے زائد ویڈیوز کا معائنہ کیاکیس کی تفتیش کے لئے پانچ ٹیمیں بنائی گئی تھیں جو مختلف پہلوں پر کام کررہی تھیں آپریشنز ڈویژن کے ایس ایس پی صاحبان اور ایس پی صاحبان نے ملزمان کو ٹریس کرنے میں بڑی محنت سے کام کیا آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دی ۔

ای پیپر دی نیشن