اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹر خالدہ عطیب، سینیٹر کیشو بائی، سینیٹر عابدہ محمدعظیم اور ایڈیشنل سیکرٹری حفیظ شیخ پر مشتمل ایوان بالاکا وفد برطانیہ کی پارلیمنٹ کے مطالعاتی دور ے پر ہے پاکستان کے پارلیمانی وفد کا ویسٹ منسٹر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور وفد کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار ، کارکردگی ، برطانوی جمہوری و پارلیمانی نظام کے حوالے سے جامع بریفنگ بھی دی گئی وفد نے لندن میں CPAہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر CPAکے سیکرٹری جنرل مسٹر سٹیفن ٹوئگ نے CPA اور پاکستان کے پارلیمان کے مابین پارلیمانی و جمہوری روابط کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ایوان بالاکے وفد نے ملک میں آمدہ عام انتخابات سمیت ایوان بالاکے انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔وفد نے کہا کہ CPA کے لئے ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنی پرانی روایات کے مطابق سابقہ اقدامات کو دوبارہ شروع کر سکتا ہے جس میں عام انتخابات کے بعد نو منتخب پارلیمنٹرین کے لئے سیمیناز اور ورکشاپس کا انعقاد شروع کیا جا سکتا ہے ۔