اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کی ترقی و جدت اور علم کی فراوانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پوری انسانیت کے فائدے کے لئے جدید ترین پیش رفتوں، تجربات اور کامیابیوں کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علم کی دستیابی کو محض "کاپی رائٹس" تک محدود نہیں رکھناجانا چاہئے کیونکہ زیادہ سے زیادہ رسائی سے انسانیت کو موجودہ معاشی، سماجی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر میں کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ (کامسیٹس) کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ٹیکنالوجی کی ترقی و جدت اور علم کی فراوانی اہمیت کی حامل ، عارف علوی
Jan 17, 2024