موسمیاتی تبدیلیوں بارے تحفظات پر پائیداری کیساتھ پیش رفت کے موضوع پر سمپوزیم 23 جنوری کو ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان ، اقوام متحدہ کے ادارے ، یو این ویمن پاکستان کے اشتراک سے " موسمیاتی تبدیلیوں بارے تحفظات پر  پائیداری کے ساتھ پیش رفت " کے موضوع پر سمپوزیم منعقد کرے گا۔  وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر 23 جنوری  کو کراچی میں ہونے والے سمپوزیم کی مہمان خصوصی ہوں گی۔سمپوزیم میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج،  پاکستان بزنس کونسل،  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس،  میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان،  ایشین ڈویلپمنٹ بینک،  انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن،  انفرا زامن،  انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سی ایف اے سمیت کیپٹل مارکیٹ کے اداروں کے نمائندے کارپوریٹ لیڈرز اور تعلیمی شعبے کے ماہرین شرکت کریں گے۔ ماحولیاتی ، سماجی اور کارپوریٹ گورننس  ( ای ایس جی )  کے موضوع پر اس سمپوزیم  میں سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ کارپوریٹ پالیسیوں پر بحث کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن