لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے پیکیجنگ سیکٹر پر ’’راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن ‘‘ چیلنجز اینڈ اپر چونیٹیز خصوصی کانفرنس آج ہوگی۔ پیکیجنگ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے اور پیکیجنگ سیکٹر کو در پیش مسائل کو زیر بحث لایا جائیگا۔ پیکیجنگ سیکٹرز کے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن میں پانچ سیشن ہوں گے۔پہلا سیشن تعارفی ہو گا جس میں ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین و نائب صدرذکی اعجاز، پیکیجز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او سید حیدر علی،سینچری پیپر اینڈ بورڈ بلز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اینڈ سی ای او آفتاب احمد،روشن پیکیجز کے سی ای او طیب اعجاز قریشی اورلاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ خطاب کریں گے۔