لاہور(کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں پہلے پرائیویٹ سیکٹر کنسلٹیٹو سیشن کے شرکاء نے متفقہ طور پر پاکستان میں کاروبای خواتین کیلئے علیحدہ SME پالیسی بنانے کی حمایت کی ہے۔ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے کلیدی اسپیکر کے طور پر سیشن سے خطاب کیا۔ سیشن سے سمیڈا کی جی ایم پالیسی اینڈ پلاننگ محترمہ نادیہ جہانگیر سیٹھ اور REMIT کے سرمایہ کاری اور موسمیاتی فنانسنگ کے ماہر عثمان خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔جبکہ سمیڈا کے جنرل منیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا نے مزکورہ نشست میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اسٹیک ہولڈرز اور سیشن کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی کاروباری خواتین کو قومی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے ایک برابری کا میدان فراہم کیا جائے۔