امام علی الہادی کا جشنِ ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا، ایم ایچ جعفری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) قائد ملت ِجعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عشرہ اجر رسالت کی مناسبت سے بدھ کو حضرت امام علی الہادی علیہ السلام کا جشنِ ولادت مذہبی جوش و جذبے اورایمانی عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا۔اس موقع پردنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں محافل کا انعقاد کیا جائیگا ۔اس امر کا اعلان ٹی این ایف جے کی عالمی عشرہ اجر رسالت کمیٹی کے ایم ایچ جعفری نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن