لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی جس میں 17 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ 9ویں سیزن کے مختلف میچز کے دوران سکیورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا اور اس حوالے سے ہنگامی پلان بنایا جائیگا۔ نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں سندھ پولیس نے ہمیشہ ہائی الرٹ اور سکیورٹی کو برقرار رکھا ہے۔ سکیورٹی کے معاملات کو پوری پیشہ ورانہ مہارت اور تمام پہلوؤں سے غیر معمولی اقدامات کیساتھ نمٹا جائیگا۔ذکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کیلئے منظور شدہ ہنگامی منصوبوں اور اپنی ترجیحات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
پی ایس ایل 9: سندھ پولیس کی پی سی بی کو ’فول پروف‘ سکیورٹی کی یقین دہانی
Jan 17, 2024