8فروری کوملک بھر میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی،ملک ابراراحمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و امیدوار حلقہ این اے55ملک ابراراحمدنے کہاہے کہ تحریک انصا ف ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار ،پی ٹی آئی قیاد ت ملک کاسوداکرنا چاہتی تھی،ایٹمی پروگرام بند کرنا ان کے ناپاک منصوبے میں شامل تھا2018 سے پہلے نوازشریف کے دورمیں کینٹ بھرمیں بلاتفریق ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ،انشا اللہ 8فروری کوملک بھرمیں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی جیت شیر کی ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوں نے ممبر کنٹونمنٹ بورڈوارڈ 3ارشد محمودقریشی کے زیرا ہتمام کوہسار شادی ہال میں معززین علاقہ،ن لیگی کارکنان کی پیپلز کالونی راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلا س سے ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 15 ملک منصورا فسر، میزبان ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ارشد محمود قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا،اجلاس میں ممبر کینٹ بورڈلالہ رشیداحمدخان،ن لیگی رہنما چوہدری محمدطیب، ساجد قریشی،ظہور قریشی،نعیم اکبر،جاوید قر یشی،راجہ اعجاز،لیاقت قریشی ،سہراب قریشی، آفتا ب قریشی، نواز قریشی ،ندیم قر یشی،شفیق قریشی، ظفرقر یشی،لطیف قریشی ،دانش قریشی،سہیل قریشی،ریاض قریشی،نجیب الرحمن، شاہدقر یشی، قیصرقریشی،عدنان قریشی،اسد قریشی، اورنگزیب قریشی، جمشیدقریشی ،اقبال قریشی،،تاجررہنما ملک گلزارحسین سمیت معززین علاقہ،ن لیگی کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، ارشدمحمود قریشی نے کہا کہ معززین علاقہ، ن لیگ کے کارکنان نے الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن