شکریال سروس روڈ گلی نمبر7 میںسرعام منشیات فروشی جاری

Jan 17, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کی حدود شکریال سروس روڈ گلی نمبر7 میںسرعام منشیات فروشی جاری ہے دوسری جانب آبادی کے اندر کوئلہ کا کارروبار کیا جا رہے ،مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامناہے ، اہل علاقہ کے مطابق نشے کے عادی افراد آئے روز وہاں سے نشہ خرید کر استعمال کرتے اور اہل محلہ کو تنگ کر تے ہیں شورمچاتے اور غل غپاڑہ کرتے ہیں گلی کے اندر کوئلہ کے کاروبار کی وجہ سے اہل محلہ کو سانس کی بیماریوں کا سامناکر نا پڑ رہا ہے اور کوئلہ کی وجہ سے سارا علاقہ بھی گندا دکھائی دیتا ہے ، شہریوں نے پولیس کے اعلی افسران اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے سے منشیات فروشی کا دھندہ ختم کرایا جائے اور کوئلے کا کاروربار کرنے والوں روک کر اہل علاقہ کو بیماریوں سے بچایا جائے۔

مزیدخبریں