لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے کامیابی حاصل کر لی۔راولپنڈی میں لاہور نے ملتان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ملتان کی ٹیم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ام ہانی 20 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ غلام فاطمہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور نے 8.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ صدف شمس 35 اور سدرہ امین 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔راولپنڈی نے پشاور کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پشاور کی ٹیم 12 اوورز میں 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علینہ شاہ اور راحیمہ سید تیرہ تیرہ رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ تانیہ سعید نے3 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی نے ساتویں اوور میں تین وکٹوں پرہدف پورا کرلیا۔عالیہ ریاض نے 23 رنز بنائے۔ کوئٹہ نے کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔کراچی نے 6 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔ جویریہ خان نے 74 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ خیرالنسا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ نے 19.5 اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف پورا کرلیا۔ فریحہ محمود نے 63 رنز بنائے۔