لاہور قلندر کو پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی جھٹکا لگ گیا

Jan 17, 2024 | 22:06

ویب ڈیسک

لاہور قلندر کو پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا۔

افغان لیگ سپنر راشد خان کی کمر کےنچلے حصے کی سرجری ہوئی ہے جس کے سبب وہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز لاہور قلندر کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ 

لاہور قلندر اب راشد خان کی بجائے کسی متبادل سپنر کی تلاش میں ہے، اس حوالے سے لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ راشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، وہ میچ ونر ہیں تاہم کوشش کریں گے کہ بہترین کارکردگی کے حامل کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

مزیدخبریں