لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنےکی اجازت دیدی،لاہور ہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کئے گئے ہیں، درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 3رکنی بنچ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنےکی اجازت دیدی،لاہور ہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔