ٹور ڈی فرانس: برطانوی سائیکلسٹ کیونڈش نے 11واں مرحلہ جیت لیا

Jul 17, 2009

سفیر یاؤ جنگ
پیرس (نیٹ نیوز) ٹور ڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لیا‘ جبکہ مجموعی طور پر اب بھی اٹلی کے رینالڈو نوسینٹنی سرفہرست ہیں۔ ٹور ڈی فرانس کے گیارہویں مرحلے میں شرکا کو واٹن سے سینٹ فار گیوتک 119 اعشاریہ 3 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا‘ اس مرحلے میں ہونے والے دو حادثوں نے رائیڈرز کو پریشان تو کیا لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہو سکے۔ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے‘ 17 منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ امریکہ کے ٹیلر فرار دوسرے اور بیلاروس کے یومنی ہٹرووچ تیسرے نمبر پر رہے‘ جبکہ اوور مجموعی طور پر اٹلی کے رینالڈونو سٹینی پہلے نمبر پر ہیں۔
مزیدخبریں