کابل میں برطانوی فوجیوں کو مزید ہیلی کاپٹر نہ دینے پر گورڈن براؤن پر شدید تنقید

لندن (اے ایف پی) برطانیہ کی پارلیمانی دفاع کمیٹی نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں کو مزید ہیلی کاپٹر مہیا نہ کرنے پر گورڈن براؤن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں ہیلی کاپٹروں کی کمی کے باعث برطانوی فوج کا جانی نقصان ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چند روز قبل ہلمند میں بارودی سرنگ دھماکے سے 8 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ کمیٹی چیئرمین جیمز نے کہا کہ فضائی آپریشن سے فوجیوں کا جانی نقصان کم ہو سکتا ہے۔ گورڈن براؤن کا مؤقف ہے کہ افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے پاس مناسب سازوسامان موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن