مسلم لیگی دھڑوں کے اجلاس میں ”گرنیڈ الائنس“ بنانے کا فیصلہ ہوا: فیصل محمد

Jul 17, 2010 | 18:30

سفیر یاؤ جنگ
کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل محمد نے کہاہے کہ مسلم لیگ دھڑوں کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لئے نظریاتی اور محب الوطن سیاسی جماعتوں کا الائنس بنانے کا فیصلہ ہواہے ۔ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس الائنس میں سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی جانب سے کئے گئے اعلان سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ جواب میں انہوںنے کہاکہ\\\" گرینڈا لائنس\\\" قوم کو بااختےار اورنئی قیادت فراہم کرنے لئے بنایا جارہاہے جس میں پاکستان کے تمام فیصلے پاکستان میں ہی کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ متحدہ مسلم لیگ اورگرینڈ الائنس میں تمام نظریاتی اورمحب الوطن سیاستدانوں کو پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تشویش ہے اس لئے اب مثبت اور بڑے فیصلوں کا وقت ہے مسلم لیگ (ن) اور (ق) کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ گرینڈ الائنس پاکستان سے خاندانی اور موروثی سیاست کے خاتمہ کا باعث ہوگا۔فیصل محمد نے کہاکہ گرینڈ الائنس میں ترقی پسند جماعتوں کو شامل کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے اگلا اجلاس پیرپگارا کے رہائش گاہ پر ہوگا جس سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
مزیدخبریں