بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات ناکام نہیں رہے، غلط فہمیاں ضرورہیں مگر یہ ایسی نہیں کہ دورنہ ہوسکیں۔

Jul 17, 2010 | 23:35

سفیر یاؤ جنگ
ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں نرپما راؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ کو رویہ کچھ بہتر ہونا چاہیئے تھا،مذاکرات کے بعد شاہ محمود قریشی کے ریمارکس  بہتری کی گنجائش تھی۔ تاہم سفارتکارے میں ایسے اتفاقات عمومی بات ہے۔ ایک سوال پر 
بھارتی سیکرٹری خارجہ نرپماراؤ نے کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ نے یہ غلط کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایس ایم کرشنا نے بھارتی سیکرٹری داخلہ جی کے پیلائی پر تنقید کی حمایت کی۔ انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو میں بھارتی سیکرٹری داخلہ جی کے پلائی نے دعویٰ کیا  تھا کہ ڈیوڈ ہیڈلی سے پوچھ گچھ کے دوران ثابت ہوگیا ہے کہ آئی ایس آئی نے ممبئی حملوں میں اہم کردارادا کیا۔
 
 
مزیدخبریں