تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں تیرہ ہزارکيوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بانوے فٹ بلند ہوگی۔

Jul 17, 2010 | 23:50

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سوستراعشاريہ چوہترفٹ،ڈيم ميں پانی کی آمد دولاکھ چوالیس ہزارآٹھ سوکيوسک جبکہ اخراج دولاکھ بیس ہزارسات سو کيوسک ہے۔ منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سےایک سو بیالیس فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد چالیس ہزارنوسو اکسٹھ کيوسک جبکہ اخراج پندرہ ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد تین لاکھ دس ہزار ایک سوانسٹھ کیوسک جبکہ اخراج دولاکھ نوے ہزاردوسواسی کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد دولاکھ چونسٹھ ہزارچھ سواسی کیوسک جبکہ اخراج دولاکھ چھیالیس ہزارپانچ سو ستر کیوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد نوے ہزارچھ سو چھتیس کيوسک جبکہ اخراج چون ہزار ایک سواڑتیس کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں