وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کرنے والے سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف سے بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے لہذا منتخب نمائندے بھی عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کوملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کی۔ راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعظم کو شمالی پنجاب کے مخلتف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔