سندھ میں 1122 ریکسکیو سسٹم کے قیام کےلئے بین الاقوامی ڈونرز رابطے کے خواہشمند ہیں‘حلیم عادل

Jul 17, 2012

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسانی فلاح و بہبود پر اقوام متحدہ کی سرپرستی میں کام کرنے والی یو این۔ اوپس کے ڈائریکٹر پاکستان میں متعین میکولینی جیکی اور پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کی تجزیہ کار ریما قریشی سے مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم پنجاب کی طرح سندھ میں بھی بہت جلد 1122 کی طرح ریسکیو سسٹم کا قیام عمل میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کےلئے مقامی اور بین الاقوامی ڈونرز بھی ہمارے اس مشن میں ساتھ چلنے کےلئے ہم سے رابطے کے خواہشمند ہیں۔
حلیم عادل

مزیدخبریں