اسلام آباد/کراچی(این این آئی) تھوک سطح پر کھجور کی قیمتوں میں50فیصد کمی کے باوجود رمضان المبارک میں بدستور مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے ۔ تاجروں کے مطابق ایرانی کھجور جس کی قیمت رمضان کی آمد سے قبل 6500 سے 6600 روپے من تھی اب کم ہوکر 4800 روپے من کی سطح پر آگئی ہے۔