”اینٹی بجلی چوری سیل“ ایف آئی کے ڈائریکٹرز کا اجلاس کل طلب

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے ”اینٹی بجلی چوری سیل“ کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ڈائریکٹروں اور زونل ڈائریکٹروں کو کل ہیڈ (اسلام آباد) طلب کر لیا۔ اجلاس میں بجلی چوروں کو پکڑنے کے لئے طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ مقدمات اور شکایات موجود ہیں ان کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ ایکسیئن اور ایس ڈی او کی سطح کے جن افسران کے خلاف بجلی چوری میں معاونت کے کیس نیب میں ہیں ان کیسوں کو نیب سے ایف آئی اے منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ عام مقدمات اینٹی بجلی چوری سیل کے حوالے کئے جائیں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکومت کو توقع ے کہ ایف آئی اے کی مدد اور تعاون سے 400 میگا واٹ تک بجلی چوری بچائی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن