کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتارچڑھاو¿ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 23100کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 11.46پوائنٹس کمی سے 23160.89پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب37کروڑ 59لاکھ 48ہزار727روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 56کھرب37ارب 17کروڑ 10لاکھ 85 ہزار 364روپے ہوگئی ۔دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبارہوا۔28کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا ۔25کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ47کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس29.27 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4983.51 پربندہوا۔ 35 لاکھ67 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا۔
لاہور میں تیزی ‘ کراچی سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘100 انڈیکس 23100 کی نفسیاتی حد پر مستحکم
Jul 17, 2013