لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے شیرشاہ کالونی میں ایگفا 7 کے نام سے جعلی منرل واٹر بنانے والی فیکٹری جبکہ رائے ونڈ روڈ پر سیزن جوس فیکٹری کو زائدالمعیاد جوس کو دوبارہ ری پیک کرکے فروخت کرنے پر سیل کر دیا اور جوس بنانے والی فیکٹری کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ بعدازاں بلال یاسین نے ساندہ‘ شاہدرہ‘ ہربنس پورہ‘ تاج پورہ‘ شادمان‘ گلشن راوی اور اسلام پورہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔
وزیرخوراک کے چھاپے‘ جعلی منرل واٹر اور جوس فیکٹری سیل
Jul 17, 2013