لاہور (خصوصی نامہ نگار) دربار عالیہ چورہ شریف کے مرکزی سجادہ نشین، بانی و امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک اور تحریک ترک منشیات کے بانی حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ الگیلانی مجددی کی زیر صدارت سیرت سیدہ فاطمة الزہرہؓ کانفرنس پالکی شادی ہال جوہر ٹا¶ن میں منعقد کی گئی۔ آپ نے کہا کہ امہات المومنینؓ اور بنات طیباتؓ کی سیرت اور زندگی آج کی م اڈرن عورت کے لئے ایک ماڈل رول ہے۔ آج اگر وہ اپنی زندگیوں کو آپؓ کی طرز زندگی کے سانچے میں ڈھال لیں تو معاشرہ میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ آج کی بڑھتی ہوئی عریانی و فحاشی اور بے پردگی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ قیامت کے دن ہم خاتون جنت سیدہ فاطمة الزہرہؓ کو کیا منہ دکھائیں گے۔