وفاقی حکومت کی نظر میں صرف ایک صوبہ اہمیت کا حامل ہے: خورشید شاہ

اسلام آبا د (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے طرز عمل سے لگ رہا ہے کہ اس کی نظر میں صرف ایک ہی صوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ شہبازشریف ہر وقت سائے کی طرح نواز شریف کے ساتھ ہونے سے لگتا ہے اس مرتبہ شہباز شریف نواب اسلم رئیسانی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور وہ پنجاب کو وقت دینے کی بجائے وفاقی حکومت کے امور سرانجام دے رہے ہیں، میڈیا میں ممبئی اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں کے حوالے سے بھارتی آفیسر کا اہم بیان سامنے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، حکومت بھارت کے ساتھ دوستی کا رشتہ ضرور رکھے مگر بھارت نوازی سے گریز کرے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران شہباز شریف نے جانتے ہوئے کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں وقت لگے گا محض ووٹوں کے لئے اس معاملے کو اچھالتے رہے، بڑے صوبہ کا وزیراعلی ہونے کے باوجودا نہوںنے دھرنوں کی قیادت کر کے عوام کو پرتشدد احتجاج کی راہ دکھا ئی اور مینار پاکستان پر کیمپ لگا کر بیٹھ گئے۔ افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف اس سارے عمل میں شہباز شریف کو سپورٹ کرتے رہے، مسلم لیگ ن نے جو بیح بویا تھا اب اس کی فصل کاٹ رہی ہے۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ دونوں بھائی الیکشن مہم کے دورا ن لوگوں کو یہ بتاتے رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ میاں بردران کی ان باتوں کا الیکشن میں تو فائدہ ہوگےا مگر اب یہ انکے گلے کی ہڈی بن گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے منگلا میں جس 84 میگا واٹ کے نجی پاور منصوبہ کا افتتاح کیا وہ پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا اور اس کی تکمیل میںنوازشریف حکومت کا رتی بھر بھی کردار نہیں مگر نواز شریف نے کریڈٹ لینے کے لئے پیپلزپارٹی کے مثبت کردار کا ذکر کرنا تک گوارا نہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...