مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاہور میں لوگ گمشدہ کے پوسٹر اٹھا کر بڑے اور چھوٹے میاں کو ڈھونڈ رہے ہیں: ترجمان بلاول ہاﺅس

 کراچی (آئی این پی)بلاول ہاو¿س کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر ”خادم اعلیٰ“ اور مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب ”بڑے میاں اور چھوٹے میاں“ کے آبائی شہر میں اہلیان لاہور ”تلاش گمشدہ“ کے پوسٹر اور بینر اٹھا کر انہیں تلاش کررہے ہیں۔ ایک بیان میں اعجاز درانی نے یاددہانی کروائی کہ ماضی کی جمہوری حکومت میں خادم اعلی سندھ اور دیگر چھوٹے صوبوں میں معمولی لوڈشیڈنگ پر سیخ پا ہوکر پنجاب کے معصوم لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے تھے لیکن اب انہوں نے وفاقی حکومت پر قابض ہونے کے بعد چھوٹے صوبوں کو تو اندھیروں میں غرق کردیا۔ صوبہ پنجاب کے عوام میں یہ سوال بھی بڑی تیزی ابھر رہا ہے کہ ”خادم اعلیٰ“ نے عوام کو اس عذاب سے چھٹکارے کے لیے اب تک مینار پاکستان پر اپنا وی وی آئی پی ایئرکنڈیشنڈ کیمپ کیوں نہیں لگایا؟ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...