اسلام آباد (آن لائن) ای او بی آئی اسکینڈل میں سابق چیئرمین ظفر گوندل کے خلاف بدعنوانی کا دوسرا مقدمہ درج کرکے سکینڈل میں ملوث دیگر گیارہ افراد کے نام ای سی ایل میں شام کر لئے میڈیا رپورٹ کے مطابق ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے دو کروڑ پندرہ لاکھ کی پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد سابق چیئرمین ظفر گوندل کے خلاف بدعنوانی کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا جبکہ اسکینڈل میں ملوث سابق چیئرمین ظفر گوندل ‘ علیم خان‘ ڈاکٹر امجد‘ اور سینیٹر وقار سمیت دیگر گیارہ افراد کے نام (ای سی ایل) ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلئے ہیں اور ان افراد کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سابق چیئرمین اولڈ ایج بینی فٹ ظفرگوندل کیخلاف کرپشن کا دوسرا مقدمہ گوندل سمیت 11 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
Jul 17, 2013