کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین نے کہا ہے کہ روزے اور زکٰوة کی اہمیت اچھی طرح جانتا ہوں۔ وائٹ ہاﺅس میں پہلی بار 1800ءمیں افطار پارٹی ہوئی تھی افطار پارٹی کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بھی رمضان گزار چکا ہوں۔ امریکہ میں لاکھوں مسلمان رہتے ہیں اور وہاں وہ افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔