نواب شاہ (آئی این پی) نواب شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوﺅ ں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکوو ں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک کار سوار وں کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا گھیراو کرلیا۔مقابلے میں ڈاکو صالح ماچھی اوراس کے دوساتھی ہلاک ہوگئے ۔ایس ایس پی جاوید جسکانی نے بتایا کہ صالح ماچھی پولیس مقابلوں،اغوا برائے تاوان ، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ، سر کی قیمت 15 لاکھ تھی۔