بجلی چوروں کی ضمانت نہیں ہو سکے گی: قانون میں ترمیم کا فیصلہ

Jul 17, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بجلی چوری کے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون میں ترمیم کے بعد بجلی چوروں کی ضمانتیں نہیں ہو سکیں گی۔ قانون میں ترمیمی ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ بجلی چوروں کو 7سال تک قید ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اربوں روپے بجلی چوری کی نذر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں