مسلم ممالک میانمار کے مظلوم مسلمانوں کےلئے آواز بلند کریں: منور حسن

لاہور (ثناءنیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی پر برطانوی وزیراعظم کے بیان کو سراہتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ میانمار، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں اور مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میانمار میں لاکھوں مسلمان انتہائی سنگین حالات سے دوچار ہیں اور انہیں ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرنے کے لیے حکومتی سرپرستی میں لامتناہی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ قتل و غارت گری ، بستیوں اور مساجد کو نذر آتش کرنے اور مکینوں سمیت مسلمانوں کے گھروں کو جلانے کے واقعات معمول ہیں ۔عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور امریکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی چیمپئن مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادھے بیٹھے ہیں ۔ عالمی امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کی راہ میں عالمی برادری کا دہرا معیار اور دوغلی پالیسیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ سید منور حسن نے عالم اسلام سے بھی اپیل کی کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے مربوط اور موثر کوشش کریں اور اسلامی ممالک برما میں امدادی سرگرمیاں تیز کردیں تاکہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہزاروں زخمیوں کی جانیں بچائی جاسکیں ۔ دریں اثناسیدمنورحسن نے کشمیر میں بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کر کے آبادی کے تناسب کو بدلنے اور اقلیت کو اکثریت پر مسلط کرنے کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا یہ بیان کہ بھارت تہذیبی جارحیت کے ذریعے کشمیریوں کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے ، انتہائی تشویشنا ک ہے۔ ہزاروں قراردادوں اور یاد داشتوں کے باوجود اقوام متحدہ نے آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور امتیازی سلوک کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...