لاہور (این این آئی) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منگل کے روز منصورہ مین بازار میں واقع مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر پر فائرنگ کی جس سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یونین کونسل 117 کے کوآرڈی نیٹر ملک کاشف کے مطابق وہ ابھی دفتر کھول کر ساتھ والی دکان میں کسی کام سے گئے ہی تھے کہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل نے دفتر پر فائرنگ کی۔ اطلاع ملنے پر ہنجروال پو لیس مو قع پر پہنچ گئی۔