مشرف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنا توہین عدالت ہائیکورٹ کے لئے لمحہ فکریہ ہے: ہارون الرشید

اسلام آباد (آن لائن) علامہ عبدالرشید غازی شہید کے صاحبزادے ہارون الرشید غازی نے کہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے بعد آبپارہ پولیس کی طرف سے پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا توہین عدالت ہے، ہم ایف آئی آر کے اندراج کے لئے دربدر جانے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا خود اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے، کسی کو کوئی فکر نہیں، یہی وجہ ہے ہمارا اس نظام پر اعتماد نہیں، عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے سے لاقانونیت پروان چڑھ سکتی ہے، نئے آئی جی اسلام آباد نے ایک دن کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرایا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کر دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...