”اوگرا میں 82 ارب کی کرپشن “ نیب نے یوسف رضا گیلانی کو کل طلب کر لیا ‘ چیئرمین ڈپٹی چیئرمین اوگرا کی آج پیش

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت نیوز) نیب نے82ارب سے زائد کی کرپشن میں گرفتار سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو سی این جی سٹیشنوں کیلئے بوگس کنکشنوں کی منظوری دینے کے الزامات پر (کل) جمعرات کو طلب کر لیا، دوسری طرف توقیر صادق کیخلاف گواہ اوگرا کے 18افسران کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اوگرا کو بھی (آج) بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔ منگل کو نیب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا سے کی گئی تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ پیپلزپارٹی کے دو سابق وزراءاعظم بالخصوص یوسف رضاگیلانی کے دور میں سینکڑوں سی این جی سٹیشنوں کیلئے گیس کے بوگس اجازت نامے جاری ہوئے جس سے بعض عناصر نے اربوں روپے بطور رشوت حاصل کئے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو آئی جی پولیس پنجاب کے ذریعے طلبی کا نوٹس بجھوا کر انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیب اور ایف آئی اے کی طرف سے کرپشن کے کئی مقدمات میں طلب کیے جانے پر سابق وزیراعظم استثنیٰ حاصل ہونے کا جواز پیش کر کے پیش ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔ دوسری طرف توقیر صادق کے خلاف گواہ اوگرا کے 18افسران کو ہراساں کر کے انہیں بیان دینے سے روکنے بارے میڈیا رپورٹس پر نیب نے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان اور ڈپٹی چیئرمین عابد حسین کو (آج) بدھ کو نیب ہیڈکوارٹر میں طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ توقیر صادق کیخلاف 64گواہان میں 18اوگرا کے افسران ہیں اور ان افسران کی طرف سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ ان پر توقیر صادق کیخلاف بیان نہ دینے کیلئے شدید دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...