پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بیرون ملک جانے کی رخصت پر پابندی ختم

Jul 17, 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بیرون ملک دورے کی رخصت پر عائد پابندی ختم ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ جون کے اوائل میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے بیرون ملک دورے/ رخصت پر پابندی عائد کردی اور قرار دیا کہ اس پابندی کا اطلاق 30جون 2013 تک ہو گا۔ بعدازاں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو حجاز مقدس جا کر عمرہ کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک رخصت دینے کی ترمیم کا حامل نوٹیکیشن جاری کر دیا تاہم حکومت پنجاب نے ماہ جولائی 2013کے 16 دن گذر جانے کے باوجود اس پابندی کے حامل نوٹیفکیشن کی مدت میں توسیع کرنے کے حوالے سے کوئی نئے احکامات جاری نہیں کئے۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک ذمہ دار نے بتا یا کہ بیرون ملک رخصت پر پابندی 30جون تک تھی لہٰذا وہ پابندی ختم ہو چکی اب سرکاری ملازمین بیرون ملک جانے کے لئے رخصت لینے کے اہل ہیں۔

مزیدخبریں