لندن/ اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کا قتل عام ملک میں بدامنی اور عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہا ہے، صوبائی و وفاقی حکومت ہزارہ برادری کے قتل عام کو رکوانے کےلئے سخت اقدامات اٹھائے۔ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ کافی عرصے سے بلوچستان میں معصوم ہزارہ بردادری کو مسلسل ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ لوگ جاںبحق ہوچکے ہیں، شرپسند عناصر ملک میں بدامنی کو فروغ دے کر پاکستانیوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ تمام پاکستانیوں کو متحد کرکے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا نے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو ایک قوم بنائے گی۔
وفاقی و صوبائی حکومتیں ہزارہ برادری کا قتل عام رکوائیں: عمران خان
Jul 17, 2013