نندی پور ٹاﺅن کے عملہ نے 2 زندہ افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مضبوط کرپشن مافیا کے سامنے نندی پور ٹاﺅن انتظامیہ کی بے بسی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہی کہ ”برتھ اینڈ ڈیتھ برانچ“ میں رشوت خور عملے نے بھاری رشوت لے کر اچھے بھلے حیات افراد کو جعلی اندراج کے ذریعے ”ڈیتھ سرٹیفکیٹ“ جاری کردیئے جبکہ ٹاﺅن ایڈمنسٹریٹر بھی کرپشن مافیا کا منہ تکتے رہ گئے۔ یاد رہے نندی پور ٹاﺅن کی برتھ اینڈ ڈیتھ برانچ نے محلہ گلزار کالونی کے محمد اشرف ولد عبدالطیف اور کھوکھرکی کے محمد نذیر ولد کریم بخش کے کمپیوٹرائزڈ ”ڈیتھ سرٹیفکیٹ“ جاری کردیئے گئے ہیں حالانکہ دونوں کی بوگس مردہ تصدیق عمل میں لائی گئی۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ مشتاق نامی شخص نے خود کو مرحومین کا چچا ظاہر کرکے بھاری نذرانے کے عوض حاصل کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...