لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، گوجرانوالہ میں چھت گرنے سے ایک شخص جاںبحق

Jul 17, 2013

فیصل آباد + لاہور (نمائندہ خصوصی + نمائندگان) منگل کے روز لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، کہیں تیز موسلادھار اور ہلکی بارش نے گرمی اور حبس سے پریشان حال روزہ دارں کی پیاس کی شدت میں واضح کمی پیدا کر دی جس سے روزہ دار خوش ہو گئے۔ فیصل آباد میں مدینہ ٹا¶ن، جڑانوالہ روڈ، ڈھڈی والا، طارق آباد، اسلام نگر، زرعی یونیورسٹی، ریلوے روڈ، گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں اور مختلف علاقوں میں تیز ہوا¶ں کے ساتھ تیز موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہونے کے علاوہ جل تھل ہو گئی اور بیشتر علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کینال روڈ کشمیر پل مدینہ ٹا¶ن سے آگے کینال روڈ کے کنارے آباد درجنوں رہائشی آبادیوں شیخوپورہ روڈ اور دیگر علاقوں میں دھوپ نکلی رہی اور بارش کے آثار کہیں بھی نظر نہیں آئے۔ شہر کے جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں گرمی کے ستائے بچے اور نوجوان گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے بارش میں نہا کر پکنک کے طور پر نظارہ کیا تاہم بارش کے بعد شہر میں موسم خوشگوار ہو گیا اور حبس اور گرم کا زور کسی حد تک کم ہوا ہے۔ پسرور میں موسلا دھار بارش، کچہری روڈ، نادرا چوک، رحمان پورہ، کلاسوالہ روڈ، عابد مجید روڈ، ستراہ روڈ، امید پورہ، شاہ ملوک روڈ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور، ڈی ایس پی آفس، ویٹرنری ہسپتال، کچہری، جوڈیشل افسران کی رہائشگاہوں اور کوٹ کبہ کے علاقوں میں دو دو فٹ پانی جمع ہو گیا۔ نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبر پنجاب بار کونسل اور تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ نے پسرور میں نکاسی آب کے انتظامات بہتر نہ بنانے پر کہا منتخب عوامی نمائیندے، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے ذمہ داران عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے پسرور میں نکاسی آب کے انتظامات بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا جب تک ڈھوڈا روڈ پر کچا نالہ کھود کر شہر کا پانی نالہ ڈیک میں نہیں گرایا جاتا نکاسی آب کا مسئلہ حل ہونے کی کوئی امید نہیں۔ جہلم میں مسلسل بارش نے موسم انتہائی خوشگوار کر دےا، پےاس کی شدت مےں واضح کمی سے روزہ دار خوش ہو گئے، تےن دن کے شدےد حبس کے بعد گذشتہ روز علی الصبح شروع ہونے والی ہلکی بارش نے جہلم شہر کا موسم انتہائی خوشگوار کر دےا صبح سے شام تک مسلسل جاری رہنے والی بارش سے نہ صرف حبس کا خاتمہ ہوا بلکہ گرمی کی شدت مےں کمی سے روزہ داروں کو درپےش مشکلات بھی کم ہونے سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پکوڑے سموسے بےچنے والی دکانوں پر رش مےں اضافہ ہو گےا۔ گوجرانوالہ میں گذشتہ روز بھی کہیں کہیں بارش ہوئی اور شہر کے اندرون علاقے پانی سے بھر گئے تاہم بارش کے باعث مختلف مقامات پر کئی ایک حادثات بھی پیش آئے جس کے نتیجہ میں تتلے عالی میں چھت گر جانے سے عرفان نامی شخص جاںبحق ہو گیا۔ ادھر صنعت روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں معمول کے کام کاج کے دوران شہباز کالونی کے رہائشی ذیشان کو خطرناک طریقے سے کرنٹ لگ گیا جس کی بنا پر اس کے دونوں ہاتھ بری طرح جھلس گئے تاہم اسے فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اوکاڑہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے عوام کی اکثریت نے باران رحمت پر خداوند کریم کا شکر ادا کیا۔ نوجوان بچے شہر کی سڑکوں پر بارش کے دوران نہاتے نظر آئے۔ بارش سے نواحی بستیوں میں پانی جمع ہو گیا۔ جنوبی اوکاڑہ کی عوام میں جہاں بارش کی وجہ سے خوشیاں امڈ آئیں وہیں گلیوں سڑکوں میں پانی جمع ہونے سے مختلف مسائل سے بھی دوچار ہونا پڑا۔ نوجوان اور بچے بارش میں نہا کر محظوظ ہوتے دکھائی دئیے۔ بھلوال میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث گذشتہ چند روز سے گرمی کی شدت کا زور ٹوٹنے پر لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔ پھلروان اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا گرد و نواح میں بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا دن بھر تیز ہوا چلتی رہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔منڈی بہاﺅالدین میں موسلادھاربارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کی وجہ سے گرمی کازورٹوٹ گیااورموسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب شہرمیں سیوریج سسٹم فلاپ ہونے سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا پڑا۔

مزیدخبریں