مجاہدین گروپس میں بٹ کر کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں: بھارتی جنرل

Jul 17, 2013

جموں (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے جنرل ڈی ایس ہودا نے دعوی کےا ہے کہ مجاہدین اب دس دس کے گروپس میں بٹ کر کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ تین سو کے لگ بھگ مجاہدین، دراندازی اور مختلف دوسری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ یہ بات انہوں نے بٹل برج کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے اوپر مجاہدین کی کارروائیوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کارروائیوں میں ہماری چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ آرام سے دراندازی کر سکیں ۔ گزشتہ دو مہینوں میں مجاہدین کی ان تمام کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور چونکہ اکثر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے اس سے لئے مجاہدین مایوسی کا شکار ہیں اور اس مایوسی کی وجہ سے وہ بارڈر کے نزدیک موجود بھی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ وہی بھارتی جنرل ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل بارڈر کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں