لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ مےں کوٹ عبدالمالک میں اےک نوجوان نے 16لاکھ روپے کا بل بھجوانے پر سوئی گےس کے دفتر کے سامنے خودسوزی کر لی ۔ جسے تشوےشناک حالت مےں ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے۔ بتاےا جاتا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ اسلام نگرگلی نمبر8 کے رہائشی 30 سالہ محمد سلےم کی بےکری کا گزشتہ مہےنے مےٹر چوری ہو گےا تھا۔ جس پر اس نے تھانہ شاہدرہ مےں رپورٹ درج کرا دی تھی۔ بعد ازاں محمد سلےم نے محکمہ سوئی گےس کے اےک ملازم زبےر کو 75ہزار دے کر نےا مےٹر لگوا لےا۔ بعدازاں محکمہ سوئی گےس نے اسے 16لاکھ روپے کا بل بھجوا دےا۔ جسے درست کرانے کے لئے سلےم نے سوئی گےس افسران کے دفاتر مےں دھکے کھائے مگر اس کا بل درست نہےں کےا گےا۔ جس پر سلےم نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہوکر سوئی گےس دفتر کے سامنے اپنے اوپر مٹی کا تےل چھڑک کرآگ لگا لی۔ لوگوں نے آگ بجھا کرسلےم کو تشو ےشناک حالت مےں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا ہے۔