سلیم بیگ لاپتہ کیس: مبینہ طور پر ملوث آئی ایس آئی انسپکٹر کو 25 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

Jul 17, 2013

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے مرزا سلیم بیگ لاپتہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ شخص کی گمشدگی میں مبینہ طور پر ملوث آئی ایس آئی انسپکٹر عامر کو پچیس جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ایس پی وحید خٹک نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی کے انسپکٹر عامر سے بیان لینے کے لئے انہوں نے رابطہ کیا تھا تو انہیں بتایا گیا کہ وہ کسی دور دراز علاقے میںکسی اہم کام میں مصروف ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ مرزا سلیم بیگ کے معاملے میں انسپکٹر عامر کا کردار اہم ہے اس لئے انہیں پچیس جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

مزیدخبریں