فضل الرحمن، آصف لقمان قاضی ملاقات، دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے اجلاس بلانے کا فیصلہ

 اسلام آباد (ثناءنیوز)جمعےت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے ضمنی انتخابات کے بعد مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ عریانی وفحاشی کے خلاف ایم ایم اے کے سابق صدر قاضی حسین احمد مرحوم کی عدالت عظمی میں زیر سماعت پٹیشن میں ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فضل الر حما ن سے پارلےمنٹ لاجز مےں جماعت اسلامی کے رہنما اور ملی ےکجہتی کونسل کے نائب صدر آ صف لقمان قاضی نے ملاقا ت کی۔ ملا قا ت مےں دےنی جماعتوںکے درمےان ہم آ ہنگی کو فروغ دےنے اور ملی ےکجہتی کونسل کے امور پر بات چےت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ الےکٹرونک مےڈےا مےں بے حےائی کو فروغ دے کر نوجوان نسل کا اخلا ق تبا ہ کےا جا رہا ہے ،جمعےت العلماءاسلام بے حےائی کے سد با ب کے لئے ہر ممکن جہدو جہد کرے گی۔اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف غیرجانبدار صدر کے انتخاب کو ممکن بنائیں وفاق اور اس کی اکائیوں کے مابین تعلقات کار مضبوط ہونگے۔ ایوان صدر کو کوئی متنازعہ بنا سکے گا نہ ماضی کی طرح ایوان صدر بارے افواہیں جنم لے سکیں گی۔ صدر کا انتخاب ایک آئینی تقاضا ہے اور امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اتحادیوں سے مل کر بہتر شخصیت کا انتخاب کرے گی۔ ایسے صدر کا انتخاب جن کو تمام صوبوں کا اعتماد حاصل ہو کا انتخاب ہونا چاہئے۔ اگر صدر کا انتخاب چھوٹے صوبوں سے ہو تو وہ فیڈریشن کواور مزید مضبوط بنائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان اور جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمن نے کہاہے کہ فحاشی و عریانی کے خلاف پارلیمنٹ ہاﺅس سے باہر اور اندر آواز بلند کرینگے، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فحاشی کو فروغ دے کر نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کیا جا رہا ہے، عریانی و فحاشی کے تدارک کےلئے ضمنی انتخابات کے بعد مشاورتی اجلاس طلب کیا جائےگا، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود آیا، اسلامی تعلیمات کے فرو غ کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرینگے، قاضی حسین احمد مرحوم نے مذہب ، ملک اور قوم کےلئے بے شمار خدمات انجام دیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ میں سابق امیر جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی فحاشی و بے حیائی کےخلاف پٹیشن میں بھرپور تعاون کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...