لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے نقل مکانی کرنے والے 3275خاندانوں کو سوا دو کروڑ روپے سے زائد فراہم کئے جاچکے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو 7ہزار روپے ادائیگی کے لئے شفاف طریقہ اپنایا گیا ہے اور نقل مکانی کر کے آنے والے ہر خاندان کو فون کے ذریعے ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر نقل مکانی کرنے والے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور فوڈ ہیمپرز، خیموں، مویشیوں کے چارہ اور خواتین کے لئے سلائی مشینوں کی فراہمی سمیت دیگر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پنجاب حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے 3275 خاندانوں کو سوا 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکی ہے: ترجمان
Jul 17, 2014