اوگرا نے رکشا، بس، کوچز، ویگنوں میں ایل پی جی کا استعمال غیرقانونی قرار دے دیا

اسلام آباد (ثنا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آٹو رکشا، موٹرسائیکل، بس، کوچز اور ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ ایل پی رولز 2002 میں ترمیم کی منظوری کے تحت ایل پی جی کی فلنگ اور استعمال کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے ایل پی جی رولز 2002 میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت ایل پی جی کی فلنگ اور استعمال غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی بلند شعلے والی گیس ہے جس کا موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں استعمال انتہائی خطرناک ہے۔ اوگرا کے لائسنس ہولڈرز کو ایسی گاڑیوں میں ایل پی جی بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب لائسنس ہولڈرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اوگرا کی پابندی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گاڑیوں میں ایل پی جی کا استعمال ہو رہا ہے۔ اوگرا نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی فلنگ کیلئے لائسنس جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا عوام کو سستا ایندھن استعمال کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ملک میں ہزاروں رکشوں میں ایل پی جی استعمال ہو رہی ہے۔ کراچی میں 300 اور لاہور میں 600 ٹن ایل پی جی ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہے، پابندی ختم نہ کی تو اوگرا کا گھیرائو کرینگے اور دھرنا دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...