شامی جنرل کو اسرائیلی کمانڈوز نے ہلاک کیا تھا، خفیہ دستاویزات میں انکشاف

نیویاک (بی بی سی) امریکی خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2008 ء میں سینیئر شامی فوجی افسر کی ہلاکت میں اسرائیلی سپیشل فورسز شامل تھیں۔ یاد رہے کہ بریگیڈئر جنرل محمد سلیمان کو سنائیپر نے بحیرہ روم کے علاقے طرطوس میں قتل کیا تھا۔ اسرائیل نے کبھی بھی اس الزام پر تبصرہ نہیں کیا کہ محمد سلیمان کی ہلاکت میں وہ ملوث تھا۔ سابق سی آئی اے کے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے منظرعام پر لائی دستاویزات انٹر سیپٹ ویب سائٹ کو فراہم کی گئی ہیں۔ منظر عام پر آئے امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق اسرائیل کے نیوی کمانڈوز نے بریگیڈئر جنرل محمد سلیمان کو ہلاک کیا تھا۔ جو بشار الاسد کے سکیورٹی مشیر تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...