راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چار ماہ قبل بننے والے نیب راولپنڈی کے وٹنس ہینڈلنگ سیل میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کے گواہوں کا ریکارڈ جل گیا۔ اس کے علاوہ نیب کے زیر تفتیش کئی اہم کیسز کی گواہیوں کا ریکارڈ جل گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی آفس میں کوئی آگ نہیں لگی۔ بعض چینلز پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، نہ آگ لگی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ ضائع ہوا۔