سابق امریکی صدر بش سینئر گھر میںگر گئے گلے کی ہڈی ٹوٹ گئی، ہسپتال داخل

Jul 17, 2015

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بشسینئر اپنے گھر میں گر پڑے جس کے نتیجے میں گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ سابق صدر کے ترجمان کے مطابق سابق صدر امریکی ریاست ’’مین‘‘ کے علاقے کینے بنک پورٹ میں اپنی رہائشگاہ میں گر گئے جس سے ان کی گردن کی ہڈی فریکچر ہوگئی جس کے بعد انہیں پورٹ لینڈ کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ 91 سالہ سابق صدر پارکنسن کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

مزیدخبریں