لگتا ہے ریحام خان اپنے ماضی کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں: برطانوی صحافی

Jul 17, 2015

لندن (نیٹ نیوز) ریحام خان کی تعلیم سے متعلق انکشاف کرنے والے برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے ریحام کی تعلیم سے متعلق خبر کے بعد لگتا ہے کہ ریحام خان اپنے ماضی کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں۔ برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بی بی سی کی پرینٹر ریحام نے جس کالج سے صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، وہاں ان کا بطور طالب علم کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ صحافی کا کہنا تھا کہ ریحام نے اب اپنی ویب سائٹ پر تبدیلی کرلی ہے، جہاں انہوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے لنزے کالج میں تعلیم حاصل کی۔ لیکن اب وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے وہاں سے 30 میل دور گرمزبے انسٹی ٹیوٹ سے پڑھا ہے۔ برطانوی صحافی کے مطابق ریحام نے ہمدردی سمیٹنے والے انداز میں کہا ہے کہ وہ ملازمت پیشہ ماں ہیں، اُن کی کوئی پی آر کمپنی، دفتر یا ترجمان نہیں ہے۔

مزیدخبریں