سکھر+ اسلام آباد (آن لائن+ سپیشل رپورٹ) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے معاملے پر لوگوں کو نہیں ریاست کو آگے آنا چاہئے، ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرانے کی روایت اچھی نہیں، بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، ایران کے جوہری معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ حکومت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر نئی خارجہ پالیسی بنائے، دعاگو ہیں کہ ملک میںجمہوریت چلتی رہے، بدقسمتی سے ملک میں لیڈرشپ نہیں ہے، آج کوئی ذوالفقار علی بھٹو نہیں جو دنیا کو آنکھیں دکھا سکے۔ ایران کا جوہری معاہدہ اچھی پیشرفت ہے۔ توقع ہے گیس پائپ منصوبہ بھی آگے بڑھے گا۔